امریکی وفد کا آج واشنگٹن سے اسلام آباد کےلیے روانہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا کی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم مذاکراتی عمل کیلئے اسلام آباد میں پہلے سے موجود ہے۔
دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد آمد متوقع ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت اور گفتگو کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد امن مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا امکان ہے۔
یہ پیش رفت پاکستانی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت اور گفتگو کا نتیجہ ہے۔