وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو نقوی سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران مریم نواز شریف نے اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی۔
اے ایس پی شہر بانو نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
مریم نواز نے اچھرہ واقعہ میں جراّت کا مظاہرہ کرنے پر شہر بانو نقوی کو سراہا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہر بانو نے نوجوان افسروں کے لیے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کردی۔