وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر آصف زرداری کو صدر مملکت کے عہدے کیلئے نامزد کردیا، تمام اتحادی جماعتوں نے توثیق کردی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن، اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
عشائیے میں مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، راجہ پرویز اشرف اور خورشید شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری اور دیگر بھی شریک ہوئے۔
سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور دیگر لیگی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خواجہ آصف، سعدرفیق، بلال اظہر کیانی، نوشین افتخار، خواجہ سعد رفیق بھی عشائیہ میں شریک تھے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی اسپیکر مصطفیٰ شاہ نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔
عشائیہ کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے تمام ارکان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔