اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق فروری 2024 میں ورکرز کی جانب سے ترسیلات زر 2.2 ارب ڈالرز رہیں۔
کراچی سے مرکزی بینک کے مطابق فروری میں ترسیلات زر جنوری کے مقابلے میں 6.2 فیصد کم رہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2023 کے مقابلے میں رواں سال ترسیلات 13 فیصد زائد رہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال 8 مہینوں میں ترسیلات زر کا حجم 18.1 ارب ڈالر رہا۔