بالی وُڈ اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے اپنے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب وہ 6 سال کے تھے انکشاف ہوا تھا کہ ان کو ڈسلیکسیا کا مرض ہے۔
ڈسلیکسیا ایک عارضہ ہے جس کے حوالے سے آگاہی کی بہت کمی ہے، اس مرض کا شکار بچے کو پڑھنے اور سمجھنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اِس مرض نے اُس وقت توجہ حاصل کر لی جب 2007ء میں ریلیز ہونے والی مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم تارے زمین پر شائقن نے ملاحظہ کی۔
ایک انٹر ویو میں بات کرتے ہوئے فلم اسٹار عامر خان کے بیٹے جُنید خان نے بتایا کہ ڈسلیکسیا کا عامر خان اور ان کے خاندان سے بھی تعلق رہا ہے، جب میں 6 سال کا تھا تب انکشاف ہوا کہ مجھے ڈسلیکسیا کا مرض ہے۔
جُنید خان نے بتایا ہے کہ اُس فلم کے اسکرپٹ کی وجہ سے میرے والدین کو میری دماغی کیفیت سمجھنے میں کافی مدد ملی۔
جُنید خان اب خود اداکاری کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں اور وہ فلم مہاراج میں خوشی کپور کے ساتھ ڈیبیو بھی کر چکے ہیں، خوشی کپور فلم اسٹار سری دیوی اور فلم پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی ہیں۔
ڈسلیکسیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جُنید خان نے کہا کہ میرے والدین نے جب فلم ’تارے زمین پر‘ کا اسکرپٹ پڑھا تو ان کو یہ اندازہ ہوا کہ میں ایسی ہی کیفیات سے گزر رہا ہوں، جس کے بعد وہ مجھے ایک اسپیشلسٹ کے پاس لے کر گئے جہاں یہ انکشاف ہوا کہ مجھے واقع ڈسلیکسیا کا مرض ہے۔
جنید خان نے اپنے والدین کے حوالے سے بتایا کہ اس مرض کے انکشاف کے بعد میرے والدین نے تعلیم کے حوالے سے کبھی مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا۔