• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: فلیٹ سے جرمن سفارتکار کی لاش برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ میں غیر ملکی سفارت کار کی لاش ملی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لاش کی شناخت جرمن سفارت خانے کے سیکنڈ سیکریٹری تھامس فلڈر کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں، سفارت کار کی موت کے حوالے سے جرمن سفارت خانے کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سفارت کار کی موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہو گا، مذکور جرمن سفارت کار اس سے پہلے ایک مرتبہ معمولی ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 دن قبل دفتر نہ پہنچنے پر جرمن سفارت خانے نے فلیٹ کا دروازہ توڑا تو سفار ت کار کو مردہ پایا گیا، جس کے بعد جرمن سفارت خانے کے عملے نے پولیس کو سفارت کار کے مردہ پائے جانے سے متعلق اطلاع دی۔

قومی خبریں سے مزید