سابق کرکٹر سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ہیوی ویٹ انٹرنیشنل کرکٹر کی شناخت کا پلیٹ فارم نہیں۔
لاہور میں قادر سپر لیگ کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان بٹ نے کہا کہ محدود پلیٹ فارم سے محدود فارمیٹ کا کھلاڑی ہی ملے گا۔ ہم اس سے ٹیلنٹ کی نشاندہی نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ ہماری ترجیح نہیں ہے، کیونکہ لمبی کرکٹ نہ تو کرانے والوں کی ترجیح ہے اور نہ کھیلنے والوں کی، ہم چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کا شور تو مچاتے ہیں لیکن ہم نے 14 ماہ میں ون ڈے ہی نہیں رکھے، لمبی کرکٹ کھیلیں گے تو آپ لمبے عرصے کے کرکٹر بنو گئے، دنیا بھر میں بے شمار لوگ لیگز کھیلتے ہیں کتنے لوگوں کو آپ جانتے ہیں۔
سلمان بٹ نے کہا کہ شاہین آفریدی کا پی ایس ایل میں ایک سیزن اچھا نہیں گیا، دو بار جتوایا بھی ہے، نیوزی لینڈ میں وہ چار ایک سے ہارے ہیں تو اس سے پہلے ہم انگلینڈ کی کمزور ٹیم سے اپنے ہی گھر ہارے بھی ہو ئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلیے اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے، ہمیں اس کا جائزہ لینا چاہیے کہ کسی کو اگر ہٹایا ہے تو کیوں ہٹایا ہے اور اگر کسی کو لگایا ہے تو کیوں لگایا ہے۔