• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاندانہ گلزار نے مریم نواز کیخلاف نامناسب بات کی، عظمیٰ بخاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شاندانہ گلزار نے مریم نواز کے خلاف نامناسب بات کی، شاندانہ گلزار پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے میں مصروف ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شاندانہ گلزار پی ٹی آئی کی رکن ہیں نہ سنی اتحاد کی، ظل شاہ کی موت کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ شاندانہ گلزار کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرا دی ہے، ان کو اب ایف آئی اے انکوائری میں ثبوت دینے ہوں گے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شاندانہ گلزار کو عورت کارڈ استعمال کرنے نہیں دیں گے، ان کے پاس جو آڈیو ہے وہ دیں اس کا فرانزک کرایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید