نئے رجحانات سے باخبر رہنے سے آپ کو اپنے گھر کی جدید خطوط پر تزئین و آرائش کرنے میں مدد مل سکتی ہے، جو کہ ناصرف آج اہم ہے، بلکہ مستقبل میں اسے فروخت کرنے کی صورت میں بھی مفید رہے گی۔
ایک بین الاقوامی اِنٹیریئر ڈیزائن ادارے نے 2024 کے بہترین رجحانات کا اعلان کیا ہے، جو کہ سب سے زیادہ مقبول ڈیزائنز کو تسلیم کرتے ہیں۔ اس ادارے کی کمیونٹی میں بین الاقوامی سطح پر65 ملین گھر مالکان اور ڈیزائن کے شوقین افراد کے ساتھ ساتھ 30 لاکھ تعمیراتی ماہرین اور پروفیشنل انٹیریئر ڈیزائنرزشامل ہیں اور نئے سال کے نئے رجحانات کا تعین ان سب سے کیے گئے سروے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
عقب میں پیٹرن والی اینٹوں کے ڈیزائن
اپنے باورچی خانے کو اَپ ڈیٹ کرتے وقت منتخب کرنے کے لیے ’بیک اسپلیش‘ مواد اور نمونوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ تاہم انٹیریئر ڈیزائن کی ماہر مشیل پارکر کا کہنا ہے کہ گھر مالکان اور ڈیزائنرز کے اینٹوں کے پیٹرن کے بیک سلیش پر واپس آنے کی ایک وجہ یہ ہے۔ ’’یہ سادہ، مانوس اور لازوال ہے‘‘۔ وہ کہتی ہیں، ’’ٹائلوں کی ٹھیک ٹھیک ترتیب دیگر ڈیزائن عناصر سے بہت زیادہ توجہ مبذول کیے بغیر بصری دلچسپی فراہم کرتی ہے۔‘‘
بیج رنگ کی الماریاں
پارکر کے مطابق، باورچی خانہ میں سفید رنگ کی الماریاں گھر مالکان میں سب سے زیادہ مقبول انتخاب ہیں۔ تاہم، جداگانہ رنگ بھی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ ’’گھر مالکان جو باورچی خانہ کو ایک گرمجوشی اور مدعو کرنے والے ماحول کا حامل بنانا چاہتے ہیں وہ اکثر بیج رنگ کا انتخاب طرف کرتے ہیں، جو کہ سرمئی اور خاکستری کا مرکب ہے‘‘۔
باتھ روم کے اسٹائلش ڈیزائن
پارکر کا کہنا ہے کہ، ’’ٹائل ایک دیرپا مواد ہے جو باتھ روم کے گیلے ماحول کو طویل عرصہ تک برداشت کرنے کی استعداد رکھتا ہے، لیکن بہت زیادہ اچھی چیز جلدی بیزار کر سکتی ہے۔ ایسے میں گھر مالکان اور ڈیزائنرز دلچسپی بڑھانے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں‘‘۔ٹائل کے انداز، سائز اور رنگوں کو ملانے سے واٹر پروف جگہیں بن سکتی ہیں جو آنکھ کو بھاتی ہیں‘‘۔
داخلی اور خارجی جگہ کے درمیان رکاوٹیں ختم کرنا
بہت سے مکان مالکان گھر کے رہنے کی جگہ کو توسیع دینے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ درحقیقت، رپورٹ کے مطابق، وہ گھر کے اندرونی اور بیرونی جگہ کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دور کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ ہر ایک کے گھر کے اپنے محل وقوع پر منحصر ہے۔ گھر مالکان کو خراب موسم اور کیڑوں دونوں سے تحفظ کی ضرورت ہے‘‘۔ پورچ میں شفاف شیشہ یا کم اونچائی کی لکڑی کے مواد کی باڑ لگا سکتے ہیں جو گھر مالکان کو آرام سے گھر کے بیرونی ماحول سے لطف اندوز ہونے دیتا ہے‘‘۔
وینٹی اسٹوریج ٹاور
باتھ روم کو اپ ڈیٹ کرتے وقت، مزید اسٹوریج کی گنجائش پیدا کرنا ہمیشہ ترجیح ہوتی ہے۔ پارکر کا کہنا ہے کہ، ’’مناسب سمت والی دیوار کے عین وسط میں وینٹی اسٹوریج ٹاور، نہانے اور بالوں کے استعمال کی اشیاء کو ایک مرکزی مقام پر ترتیب دینے کا ایک بہترین طریقہ ہے‘‘۔ وینٹی اسٹوریج ٹاور کئی مقاصد کو پورا کرتا ہے۔ ’’یہ اکثر استعمال ہونے والی اشیاء کو آنکھوں کی سطح پر اور آسان رسائی کے اندر رکھتا ہے جبکہ کاؤنٹر ٹاپ کو بھی صاف رکھتا ہے‘‘۔
چاہے ڈیزائن جدید، عصری، یا روایتی ہو، سب میں ایک قدر مستقل ہے: روشن اور جداگانہ رنگوں کو شامل کرنے کی خواہش۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ رنگ پرسکون اور خوش آئند ہیں، اور ان کا استعمال جگہ کو آرام دہ بنانے کے لیے کیا جا تا ہے۔ پارکر کا کہنا ہے کہ پینٹ کے رنگ اور اثر بڑھانے والے پیٹرن ایک تہہ دار شکل بنانے میں مدد کرتے ہیں، جو موسمی ہمہ گیری فراہم کرتے ہیں۔
لانڈری روم
کپڑے دھونے والے کمروں کی مقبولیت معنی خیز ہے اور اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کنبہ کے افراد اپنے کپڑوں کے ساتھ کیچڑ، برف، ریت اور دیگر میل مٹی (موسمی حالات کے مطابق) لیے گھر میں داخل ہوتے ہیں۔ پارکر کا کہنا ہے کہ، ’’اس قسم کا سیٹ اپ گھر مالکان کو یہ انتخاب دیتا ہے کہ وہ کھیلوں کے گندے یونیفارم، جوتوں اور سمندر کے تولیے کو گھر میں اندر تک جانے سے پہلے ہی براہ راست واشنگ مشین میں ڈال دیں‘‘۔ اس کے علاوہ، کپڑے دھونے والے کمرے میں مختلف الماریاں، کیوبیز اور لٹکانے والے کانٹے تنظیم فراہم کرتے ہیں، جبکہ ایک بینچ بیٹھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
کینوپی بیڈ
پارکر کا کہنا ہے کہ بیڈ روم کی تصاویر میں کینوپی بیڈ ایک مقبول سرچ اصطلاح ہے، جو ان کے لیے حیران کن نہیں ہے۔ ’’ایک چھتری والا بستر ایک کمرے میں جیومیٹرک لائنوں اور ایک آرکیٹیکچرل عنصر کو متعارف کرواتا ہے، جو فوری طور پر ڈیزائن کے معیار کو بلند کرتا ہے‘‘، وہ مزید بتاتی ہیں، ’’اگرچہ یہ کھلا ہے، تاہم ایک چھتری کا فریم سونے کے کمرے میں مطلوب دونوں چیزیں فراہم کرتا ہے۔ تحفظ اور آرام کا احساس‘‘۔