لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں حاملہ خاتون کے قتل الزام میں 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن لاہور احمد زنیر چیمہ نے لیاقت آباد میں حاملہ خاتون کو قتل کرنے والے جعلی ڈاکٹرز کے گروہ میں شامل خاتون سمیت 4 رکنی جعلی ڈاکٹرز کے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے گائنی کلینک بنا رکھا تھا اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے تھے۔
احمد زنیر چیمہ کے مطابق ملزمان نے خاتون کا آپریشن کرنے کی کوشش کی جو دوران آپریشن دم توڑ گئی۔
احمد زنیر چیمہ کے مطابق ملزمان نے خاتون کی موت کو قدرتی موت ہونے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
ایس پی کے مطابق خاتون سمیت چاروں ملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
احمد زنیر چیمہ کے مطابق ملزمان میں شمسہ انعام ،نجم سعید، حسن انوار اور اسد انعام شامل ہیں، ملزمان نے 2022 میں بھی دوران آپریشن نمرہ نامی خاتون کا قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ درج ہے۔