لاہور(کورٹ رپورٹر) انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور کر لی، عدالت نے دولاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر عمران ریاض کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،عمران ریاض کے وکلاء نے مقدمے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا۔