• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کی طرف سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، عثمان خان

فوٹو: پی ایس ایل/ ایکس
فوٹو: پی ایس ایل/ ایکس

ملتان سلطانز کے بلے باز عثمان خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں دوسری سنچری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی مینجمنٹ اعتماد بڑھاتی ہے، کپتان محمد رضوان فیملی کی طرح رکھتے ہیں۔

اپنی اننگز کے دوران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عثمان خان کا کہنا تھا کہ جانسن چارلس نے کہا کہ لمبی اننگز کھیلو۔

واضح رہے کہ عثمان خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں سنچری بنا کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں تاریخ رقم کردی۔

وہ کسی بھی ایونٹ میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے جبکہ مجموعی طور پر تین سنچریاں بنا کر انہوں نے کامران اکمل کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید