اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کے پاس چیمپئن کھلاڑی ہیں۔
اپنی ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف اور عماد وسیم سے ٹورنامنٹ کے شروع میں پرفارمنس نہیں ہوپائی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں آل راؤنڈرز کا فائدہ ہوتا ہے، بولنگ اچھی ہو تو بیٹنگ میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم نے میچز جتوائے ہیں، انکو سپورٹ کرنا چاہیے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ بہتری کی طرف جا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بولنگ میں محنت کر رہا ہوں، محنت کا پھل کبھی نہ کبھی ضرور ملے گا۔