اٹک پولیس نے 4 مہینے کے بچے کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اٹک پولیس کے مطابق ملزم اپنا 4 مہینے کا بیٹا ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کر رہا تھا، بچے کی فروخت کی ڈیل کے لیے اسٹامپ پیپر بھی تیار کیا گیا تھا۔
اٹک پولیس نے بتایا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے بچے کے والد اور خریدار کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ٹک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 4 مہینے کے بچہ کو بازیاب کرا کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کر دیا گیا۔