وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں، ہمارے ہاں بڑھ جاتی ہیں۔
لاہور میں مریم نواز نے صحافیوں سے گفتگو کی، اس دوران ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ راشن بیگ پر نوازشریف کی تصویر ہے، لوگ تنقید کر رہےہیں؟
مریم نواز نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا ’حکومت کس کی ہے؟ نواز شریف کی‘۔
انہوں نے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، گورننس کے مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا، چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ٹیم متحرک ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کی ضرورت پڑے گی ٹرانسفر پوسٹنگ کریں گے، جتنی ضرورت ہے، اتنا خرچہ کریں گے، سیاست کی آڑ میں ملک غیرمستحکم کرنے کے لیے کچھ بھی ہوا تو برداشت نہیں کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کل ایک خاتون کی ویڈیو دیکھی جس نے پولیس وین پر حملہ کر کے لوگوں کو چھڑایا، ایسا کون سے ملک میں ہوتا ہے۔