امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنے اسٹوڈیوز کی دیواروں پر اسرائیل کے ہاتھوں شہید فلسطینی بچوں کے علامتی نشان بنا ڈالے۔
امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ کی قیمت بچے ادا کر رہے ہیں۔
غزہ میں بچے اسرائیلی حملوں اور بھوک سے مر رہے ہیں۔ غزہ میں شیر خوار بچوں کیلئے دودھ میسر نہیں۔
اگلے ماہ پیدا ہونے والے بچوں کے مرنے کا خدشہ ہے اور قبل از وقت پیدائش کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 12 ہزار 800 بچے جان سے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال میں شدیدغذائی قلت سے مزیددو بچےدم توڑگئے، شمالی غزہ میں غذائی قلت سے شہید بچوں کی تعداد27 ہوگئی۔
عالمی ادارہ صحت کےمطابق غزہ قحط کے دہانے پر ہے شمالی غزہ میں ہر 6 میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکارہے۔