عہد ساز گلوکارہ آشا بھونسلے نے اپنی پوتی زینائی بھوسلے کی جانب سے انکے فلمی کیریئر کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ زینائی بھونسلے فلمساز سندیپ سنگھ کی دی پرائیڈ آف بھارت نامی فلم میں چترا پتی شیوا جی مہاراج کی بیوی رانی سائی بھوسلے کا کردار ادا کریں گی۔ یہ فلم فروری 2026 میں ریلیز ہوگی۔
اس حوالے سے آشا بھوسلے نے آج اپنے سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر تحریر کیا کہ آج میں حقیقی طور پر بہت خوش ہوں کہ میری پیاری پوتی زینائی بھوسلے سینما جوائن کر رہی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ زینائی آئندہ آنے والی بڑی فلم دی پرائیڈ آف بھارت میں کام کریں گی۔ مجھے امید ہے کہ وہ سنیماٹک تاریخ میں پوزیشن حاصل کریں گی میری نیک خواہشات اسکے ساتھ ہیں۔