کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کےسینئر نائب صدر واسع جلیل کی جگہ اس عہدے پر نئی تقرری سے قبل کراچی ہاکی ایسوسی ایشن سے کوئی مشاورت نہیں کی، واضح رہے کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر واسع جلیل اپنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے پچھلے کئی سال سے لندن میں مقیم ہیں، ان کی جگہ پی ایچ ایف نے کلکٹر کسٹمز طارق ہدی کی تقرری کی ہے، تاہم اس حوالے سے نہ تو کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی ان کی جگہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن سے کوئی نام مانگا گیا، دل چسپ صورت حال یہ کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے اس بارے میں پی ایچ ایف سے کوئی اعتراض بھی نہیں کیا۔