• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں عارضی نہیں مستقل جنگ بندی کی کوششیں کر رہے ہیں، قطر

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دوحہ غزہ میں عارضی نہیں مستقل جنگ بندی کی کوششیں کر رہا ہے۔ 

قطر کے وزیر خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے قریب نہیں لیکن پُرامید ہیں۔ 

ترجمان قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کےلیے زمینی راستے بلا رکاوٹ کُھلنے چاہئیں۔ 

ترجمان کے مطابق غزہ میں سمندری راستے سے امداد کی فراہمی زمینی راستوں کا متبادل نہیں ہوسکتی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید