اقوام متحدہ کے امدادی ادارہ برائے فلسطین (انروا) کے کمشنر لازارینی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بچانے والی طبی امداد غزہ میں داخل نہیں ہونے دے رہی۔
اسرائیل کی جانب سےغزہ میں بےہوشی کی ادویات، آکسیجن سلنڈر، وینٹی لیٹرز اور کینسر کی ادویات سمیت دیگر ضروری طبی سامان آنے نہیں دیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی ادارہ کے مطابق غزہ میں بہت کم امداد آ رہی ہے اور پابندیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔