آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جانے والی پرواز خطرناک حادثے سے بچ گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق چلی کی ایئرلائن کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث دوران پرواز اچانک نیچے جانے لگا۔
آکلینڈ سے خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں شدید جھٹکے لگنے سے عملے اور مسافروں سمیت 50 افراد زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ جہاز کے اچانک نیچے جانے کی وجہ سے کئی لوگ نشستوں سے اچھل گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کچھ لوگ طیارے کی چھت سے ٹکرائے، کئی کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد طیارے نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں لینڈنگ کی۔ چلی کی لیٹم ایئرلائنز کی پرواز سڈنی سے آکلینڈ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ طیارے میں عملے کے 9 اور 263 مسافر سوار تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایئر لائن کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔