اسلام آباد،لاہور (نمائندہ جنگ/آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف عید الفطر لندن میں ہی منائیں گے جہاں وہ ہارٹ سر جری کے بعد ڈ اکٹروں کی ہدایت پر آرام کر رہے ہیں۔وزیر اعظم کی صا حبزادی مریم نواز اپنے خاندان سمیت لندن چلی گئی ہیں ۔شریف فیملی کے بعض دوسرے ممبران بھی لندن پہنچ گئے ہیں اور عید نواز شریف کے ساتھ منائیں گے۔ توقع ہے کہ وہ دس جولائی کو وطن واپس آ گئے ہیں۔ ادھر آن لائن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز اپنے خاندان کے ہمراہ لندن چلے گئے ہیں وہ عیدالفطر لندن میں اپنے تایا وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ منائیں گے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی خواہش پر حمزہ شہبا زخاندان کے دیگر افراد کو لے کر لندن چلے گئے ہیں جن میں ان کے بھائی سلمان شہباز بھی شامل ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کل لندن جاسکتے ہیں ۔