• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلیئرز کو بنانے کیلئے اس کی ناکامیوں پر بھی سپورٹ ضروری ہے، شاداب خان

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ پلیئرز کو بنانے کےلیے اس کی ناکامیوں پر بھی سپورٹ ضروری ہوتی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ کچھ غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے ٹاپ ٹو میں فنش نہیں کر پائے، آخری میچز میں ٹیم نے مومینٹم پکڑ لیا جو ہمارے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور بولر اپنے کھیل میں بہتری لانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میری بولنگ میں کچھ تکنیکی مسائل تھے جس کی نشاندہی ہوگئی ہے، بولنگ میں جہاں جہاں خامی ہے اسے بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

نوجوان بلے باز اعظم خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ اعظم جیسے پلیئرز کو بہت زیادہ پیار اور سپورٹ چاہیے ہوتا ہے، اعظم میچ ونر ہے، اسلام آباد کےلیے اہم پلیئر ہے۔

کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے یہ بھی کہا کہ اعظم خان جس نمبر پر بیٹنگ کرتا ہے وہاں تسلسل رکھنا مشکل ہے، نئے آنے والے پلیئرز کو سپورٹ کریں، تسلسل کے ساتھ سپورٹ دیں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ایک دو میچ کی خراب پرفارمنس پر بھولنا نہیں چاہیے، پلیئرز کو بنانے کےلیے اس کی ناکامیوں پر بھی سپورٹ ضروری ہوتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید