• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن اور حسین نواز آج عدالت میں پیش ہوں گے

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے دو صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز اپنے خلاف درج کیے گئے مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

جاتی امرا کے باخبر ذرائع کے مطابق دونوں منگل کو لندن سے واپس آنے کے بعد سے رائے ونڈ میں اپنے والد کے ساتھ مقیم ہیں۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے سامنے آج پیش ہوں گے۔

جج ناصر جاوید رانا العزیزیہ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید