نئے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا عمل روک دیا گیا۔
وزیراعظم نے گزشتہ روز گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ظفر محمود کو چیئرمین ارسا تعینات کیا تھا تاہم اب وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ارسا کی تقرری کی سمری کے احکامات واپس لے لیے ہیں۔
وزیراعظم آفس نے چیئرمین ارسا کی تقرری کی سمری واپس لینے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ ادارہ چاروں وفاقی اکائیوں (پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے) میں پانی کی تقسیم کے معاملات کا نگران ادارہ سمجھا جاتا ہے۔