• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیمل کی کامیابی کے بعد تریپتی نے اپنا معاوضہ دگنا کردیا

سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل کی کامیابی کے بعد اداکاری تریپتی دیمری نے اپنا معاوضہ دگنا کردیا۔ 

فلم اینیمل میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ دیگر اسٹارز میں بوبی دیول، رشمیکا مندانا اور انیل کپور بھی شامل تھے۔ 

گو کہ فلم میں تریپتی نے مختصر کردار نبھایا، تاہم مداحوں نے اسے خوب سراہا اور پسند کیا۔

تاہم اب ان سے متعلق اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے فلموں میں کام کرنے کا اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے۔ 

تریپتی دیمری کو فلم بھول بھلیاں 3 میں کاسٹ کیا گیا ہے جس کے لیے انہوں نے اپنا معاوضہ گنا کیا۔ 

دوسری جانب بھول بھلیاں 3 بنانے والے بھی تریپتی کو انکے مطالبے کے مطابق ادائیگی کےلیے خوش ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق تریپتی نے اینیمل کےلیے 40 لاکھ کا معاوضہ لیا تھا، تاہم اب وہ اپنی نئی فلم کےلیے 80 لاکھ روپے معاوضہ لیں گی۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید