پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اب مفاہمت نہیں مزاحمت ہوگی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ ہم سے بات ایک کی جاتی ہے اور عمل دوسرا کیا جاتا ہے، اب مفاہمت نہیں مزاحمت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مزید 20 سیٹیں ن لیگ کو دینے کا پلان ہے، ہمارے ایم این ایز کےخلاف قانون سے ہٹ کر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ ٹریبونلز بننے کے باوجود الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کرا رہا ہے، کارکنان تسلی رکھیں یہ ایک لمبی جنگ ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنما نے استفسار کیا کہ ایسی پارلیمان کو کون پارلیمان مانے گا؟ اس کی عزت کون کرے گا؟