• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے دوست معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے، حامد رضا


چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو معاملات گھر میں حل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اپنے بیان میں حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے، سنی اتحاد کونسل کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا، میری طرف سے کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے، ٹاک شوز میں کچھ بول دیا تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ میری کمٹمنٹ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی، فضول کی میڈیا پبلسٹی کے لیے بانی پی ٹی آئی کا برا نہیں سوچ سکتا، ہدایات لے کر پھوٹ مت ڈلوائیں۔

قومی خبریں سے مزید