شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ نے معطل ہو نے والے ٹی ایم او تحصیل کونسل شیخوپورہ زبیر وٹو کے خلاف لگائے جانیوالے الزامات کی فہرست ضلع حکومت سے طلب کرلی ہے ان کو ڈی سی او کی رپورٹ پر طلب کیا گیا تھا ، ضلع حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کیلئے الزامات اور گواہوں کی فہرست طلب کی گئی ہے۔