• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن کی سوشل میڈیا پر واپسی کے ساتھ ہی کیٹ مڈلٹن کی پہلی پوسٹ منظر عام پر

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

دی پرنس اینڈ پرنسز آف ویلز شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے شہزادی ڈیانا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کردی۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے نئی پوسٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں دی ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے اپنا نیا انسٹاگرام ہینڈل اور ویب سائٹ لانچ کرتے ہوئے پہلی پوسٹ شیئر کی۔

واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شہزادی ڈیانا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں شہزادہ ولیم ڈیانا ایوارڈ کے 25 سال مکمل ہونے کا جشن مناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ سماجی خدمات میں مصروف عمل نوجوانوں کی کوششوں کا اعتراف کرنے والے اعزاز ’ڈیانا ایوارڈز‘ کے 25 سال مکمل ہونے کی خوشی میں جشن منایا رہے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا گیا ہے کہ آج رات لیگیسی ایوارڈ کا اعزاز حاصل کرنے والے 20 وصول کنندگان نوجوانوں سے مل کر خوشی ہوئی، ان کے کام کے بارے میں قریب سے جاننے کا موقع ملا، جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا بھر میں آنے والی نسلوں کے لیے مثال قائم کررہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ اس تقریب میں دی ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے بذریعہ ویڈیو کال شرکت کی جبکہ شہزادہ ولیم نے اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریر بھی کی۔

شہزادہ ولیم نے اپنی تقریر میں کہا کہ والدہ نے مجھے سکھایا کہ ہر شخص میں کچھ نہ کچھ خاص صلاحیت ہوتی ہے، جس کی مدد سے وہ معاشرے کو وہ سب کچھ لوٹا سکتا ہے جو معاشرے نے اسے دیا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ زندگی بھر ہر ضرورت مند اور مستحق کی مدد کی جائے۔

خیال رہے کہ دی پرنس اینڈ پرنسز آف ویلز کی یہ نئی پوسٹ ڈچس آف سسیکس کے نئے برانڈ ’امریکن ریویئرہ آرچرڈ‘، جو گھر اور طرز زندگی کے سامان پر مبنی ہے، کی لانچ اور انسٹاگرام پر واپسی کے چند گھنٹوں بعد ہی سامنے آئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید