• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کا پاک فوج کے شہدا کو سلام

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

صدر اور وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں شہید پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا، مجھ سمیت پوری قوم کو جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید جوانوں پر فخر ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

مریم نواز نے شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے 6 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل کاشف نے 6 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا اور امر ہوگئے، پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دھرتی کی خاطر جان دے کر تاریخ رقم کی۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسر اور جوان پوری قوم کا فخر ہیں، بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کی دراندازی کو ناکام بنا کر پاک سرزمین کی حفاظت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسروں اور جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید