جنوری میں سینئر امریکی اور ایرانی حکام نے اردن میں خفیہ مذاکرات کےلیے ملاقات کی۔
یہ انکشاف امریکی جریدے کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا جس میں بتایا گیا کہ ملاقات میں ایرانی وفد کی سربراہی نائب وزیر خارجہ نے کی۔
دوسری جانب امریکی وفد کی سربراہی مشرق وسطیٰ کے امور کے رابطہ کار نے کی۔
امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملاقات میں بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں اور امریکی اڈوں پر حملوں پر بات ہوئی۔
ایرانی حکام نے ملاقات میں امریکا سے غزہ میں جنگ بندی کروانے کا کہا۔