• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف، عطا تارڑ کا گمراہ کن پروپیگنڈا قابل افسوس ہے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف اور عطا تارڑ کا گمراہ کن پروپیگنڈا انتہائی قابل افسوس ہے۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ پاک فوج کے شہدا کو لے کر خواجہ آصف اور عطا تارڑ نے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا، جو انتہائی قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جوانوں کی شہادت کو اپنے سیاسی عزائم کے لیے استعمال کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ملک کی حفاظت پر مامور ایک ایک جوان پر پوری قوم کو فخر ہے۔

قومی خبریں سے مزید