فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر سیوریج کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازم ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واسا ملازمین کی ہلاکت گٹر میں زہریلی گیس کی وجہ سے ہوئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سیوریج ڈرین سے واسا ملازمین کی لاشیں نکال لی گئیں۔
دوسری جانب ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمین پرائیویٹ کام کر رہے تھے۔ شادی ہال انتظامیہ نے ذاتی طور پر دونوں ملازمین کی خدمات حاصل کی تھیں۔