پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دے کر بااختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں، وہ سلیکشن کمیٹی کے کسی معاملے میں دخل نہیں دیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ کپتانی سے متعلق بھی اب سلیکشن کمیٹی کو اختیار دیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی سمیت جس شعبے کو بھی بااختیار بنایا جائے گا وہی جوابدہ بھی ہو گا۔
چیف سلیکٹر کے ساتھ دیگر سلیکٹرز کا فیصلہ ایک ہفتے کے اندر ہو گا، قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کا بھی جلد از جلد تقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کوچز کے حتمی فیصلے کے لیے ایک ہفتے کا ٹارگٹ رکھا ہے، پی سی بی اب بھی غیر ملکی کوچز کی تقرری کے لیے پُرامید ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی پہلی ترجیح غیر ملکی کوچز ہیں۔