سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ شوبز شخصیات کو سوشل میڈیا پر تنقید سے بچنے کے لیے اپنی کچھ حدود مقرر کرنی ہوں گی۔
صبا فیصل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر کوئی شکایت نہیں ہے کیونکہ جب انسان خود کسی کا برا نہیں سوچتا اور کسی کو بدتر نہیں سمجھتا تو اسے اندر سے مطمئن ہونا چاہیے اسے کوئی کچھ بھی کہتا رہے فرق نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ دنیا نے تو رسول ﷺ کو نہیں چھوڑا تو ہم جیسے لوگ کیا چیز ہیں ہماری تو کوئی اوقات ہی نہیں ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ لیکن مجھے لگتا ہے کہ تمام مشہور شخصیات کو اپنی کچھ حدود مقرر کرنی چاہیئں اسی طرح عوام کی یہ سوچ بھی غلط ہے کہ شوبز شخصیات کیونکہ اسکرین پر نظر آتی ہیں اور مشہور ہیں تو ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی لوگوں کو سب پتہ ہونا چاہیے۔
اُنہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو کسی چھوٹی سی غلطی پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
صبا فیصل نے مزید کہا کہ ایک عام انسان کچھ بھی کرتا رہے اس سے سوشل میڈیا پر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔