• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید جمشید کس طرح ثناء خان کی زندگی پر اثر انداز ہوئے؟

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

دینِ اسلام کی خاطر بالی ووڈ کو چھوڑنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے زندگی میں بہترین دوست کی اہمیت و خوبی پر روشنی ڈالی۔

حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جس طرح ان کے شوہر مفتی انس مرحوم جنید جمشید کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، مرحوم نے ان کی زندگی اور زندگی کو دیکھنے کا نظریہ تبدیل کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ مرحوم جنید جمشید میرے شوہر کے اچھے دوست بھی تھے، ایک دفعہ میرے شوہر ان کے بارے میں بات کر رہے تھے کہ اللّٰہ ان کی قبر کو روشن کرے، ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے، اس وقت مجھے خیال آیا کہ اگر میری موت ہو جائے تو کیا میرے پاس ایسے دوست ہیں؟

ثناء خان نے مزید کہا کہ جب میں نے یہ سوچا تو ایک بھی ایسے دوست کا نام میرے ذہن میں نہیں آیا اور جس کا نام آیا تو ان کے بارے میں یہی خیال آیا کہ یہ تو کچھ نہیں کریں گے، یہ تو صرف ناچ گانا ہی کریں گے، انہیں میری قبر کی فکر نہیں ہو گی کہ عذاب نازل ہو رہا ہے یا کیسا حال ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب مجھے احساس ہوا کہ مجھے اپنی زندگی میں ایسے ہی انسان کی ضرورت ہے، ایسا ہی جیون ساتھی چاہیے جو میرے دین و آخرت کی فکر کرے اور آج میرے شوہر میرا بہت خیال رکھتے ہیں، ان ہی کی وجہ سے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنا ممکن ہوا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید