• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا پی بی 50 قلعہ عبداللّٰہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم


سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کی نشست پر فریقین کی رضامندی سے دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیدیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کے پی بی 50 کے صرف 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت عظمیٰ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقے 50 میں الیکشن کمیشن اور امیدواروں کی رضامندی سے پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم جاری کر دیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے کامیاب امیدوار زمرک خان نے الیکشن کمیشن کا صرف 6 پولنگ اسٹیشنز میں دوبار پولنگ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

زمرک خان کے وکیل کا مؤقف تھا کہ جن پولنگ اسٹیشنز سے ان کا موکل کامیاب ہوا، صرف وہاں ری پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔

اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدالت کو اتنی باریکیوں میں نہ لے کر جائیں ، عدالت بیٹھ کر 400 الیکشن کیسزنہیں سن سکتی، فریقین رضامند ہیں تو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کروادیتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید