ٹریفک قواعد کی مسلسل خلاف وری پر برطانیہ کے کنزرویٹو لارڈ زیک گولڈاسمتھ کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی لگادی گئی۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زیک گولڈاسمتھ پر پابندی کا اطلاق ایک سال تک ہوگا، انہیں 8 ہزار 200 پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زیک گولڈاسمتھ 2 برس کے دوران 11 مرتبہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔
زیک گولڈاسمتھ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں سزا سنائی گئی، ان کے لائسنس پر 12 پینالٹی پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زیک گولڈاسمتھ مئی 2022 سے گزشتہ برس مارچ تک چار مرتبہ اور گزشتہ برس مئی سے دسمبر تک 7 مرتبہ تیز رفتار ڈرائیونگ پر پکڑے گئے۔
واضح رہے کہ زیک گولڈاسمتھ بانیٔ پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ کے بھائی ہیں۔