• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروہ حسین نے بیٹی کے عقیقے کی ویڈیو شیئر کر دی

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

پاکستانی معروف، ہر دلعزیز فنکار جوڑی گلوکارہ و اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بیٹی آراء کے عقیقے کی سنت ادا کر لی ہے۔

اداکارہ عروہ حسین نے اپنی بیٹی آراء کے عقیقے سے خوبصورت لمحات ویڈیو کی شکل میں شیئر کیے ہیں۔

عروہ کی اس ویڈیو میں اُن کی ننھی سی بیٹی کو تو نہیں دیکھا جا  سکتا مگر اداکارہ نے بیٹی کے صرف پاؤں ہی دکھائے ہیں۔


عروہ حسین کا اس ویڈیو کے کیپشن میں بتانا ہے کہ اُن کی ننھی سی بیٹی آراء اپنے عقیقے پر پہلی بار اپنے پورے خاندان سے ملی ہے۔

عروہ حسین نے دلچسپ بات بتاتے ہوئے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ اُن کی بیٹی نے اُن کے بچپن کے جوتے پہنے ہوئے ہیں جو اُن کی والدہ نے تاحال سنبھال کر رکھے ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ فرحان سعید اور عروہ کے ہاں رواں سال کے آغاز میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اس خوبصورت جوڑی نے ’آراء‘ رکھا ہے۔

واضح رہے کہ عروہ اور فرحان کی شادی دسمبر 2016ء میں ہوئی تھی۔

بعدازاں 2020ء کے اختتام میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں لیکن دونوں میں سے کسی نے اس پر براہ راست کوئی لب کشائی نہیں کی تھی۔ع

 2023ء کی عیدالفطر کے موقع پر جوڑے نے اپنی ایک ساتھ تصاویر شیئر کیں تھیں اور تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کردیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید