• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا جنید خان سری دیوی کی بیٹی کے مدمقامل فلم کرنے والے ہیں؟

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکار و گلوکار جنید خان نے بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ خوشی کپور اور چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے سنگ پروجیکٹ سائن کرنے کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا۔

گزشتہ چند دنوں سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکار و گلوکار جنید خان سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ہی خوشی کپور اور ابراہیم علی خان کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے۔

تاہم اب جنید خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس حوالے سے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے۔

اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ایسی تمام گردشی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

انہوں نے بھارتی میڈیا پر گردش کرنے والی ایک خبر کو ری شیئر کرتے ہوئے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا کہ جو لوگ مجھ سے اس حوالے سے (خبر کے بارے میں) تصدیق چاہ رہے ہیں، ان کے لیے یہ بتادوں کہ، یہ لوگ (بھارتی سوشل میڈیا پیجز) میرے اور عامر خان کے بیٹے ’جنید خان‘ کے درمیان کنفیوژ ہوگئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اداکار نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ پڑوسی ملک جاکر کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ لیکن میں سچ میں چاہتا ہوں کہ ہماری سرحدیں ایک بار پھر ایک دوسرے کے لیے کھل جائیں تاکہ سرحد پار باآسانی مشترکہ طور پر کام ہوسکے جس طرح اس خبر میں بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی لیجنڈری، آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی، اداکارہ خوشی کپور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان کے ساتھ جَلد ہی تامل فلم ’لَو ٹوڈے‘ کے ریمیک میں رومانس لڑاتی نظر آئیں گی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید