• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرین خان نے ماہِ رمضان میں سالگرہ کیسے منائی؟

اداکارہ زرین خان ـــ فائل فوٹو
اداکارہ زرین خان ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان نے ماہِ رمضان میں اپنی سالگرہ یتیم بچیوں کے ساتھ منائی۔

زرین خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یتیم بچیوں کے ساتھ سالگرہ مناتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہیں یتیم بچیوں کے ساتھ افطاری کرتے اور اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ انجمنِ اسلام یتیم خانے کی بچیوں کے ساتھ ایک شام گزارنے کا تجربہ بہت زبردست تھا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ بچیوں کی عمریں 6 سال سے 18 سال کے درمیان ہیں، ہم نے ایک ساتھ افطار کی، تھوڑی گپ شپ لگائی اور ان بچیوں سے مجھے محبت اور دعائیں ملنے پر مجھے جو احساس ہوا اسے میں بیان نہیں کر سکتی۔ 

اُنہوں نے لکھا کہ ہم انسان بعض اوقات اس قدر ناشکری کرتے ہیں حالانکہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں ہر چیز سے نوازا ہے، میں حال ہی میں کسی وجہ سے تھوڑا سا پریشان، دکھی اور خود کو ان چاہا سا محسوس کر رہی تھی۔

زرین خان نے لکھا کہ جب میری ان لڑکیوں سے ملاقات ہوئی اور میں نے  محسوس کیا کہ ہمیں محبت مختلف شکلوں میں ہمیشہ ملتی رہتی ہے جس کے بعد میرے ذہن سے تمام منفی خیالات دور ہوگئے۔

اُنہوں نے لکھا کہ ان بچیوں کے پاس نہ والدین ہیں نہ کوئی گھر ہے اور ان میں سے کچھ تو ابھی بہت چھوٹی ہیں، یہ یتیم خانہ ان کا گھر ہے، یتیم خانے کے حکّام اور دیکھ بھال کرنے والے افراد ان کے والدین ہیں، یہ لڑکیاں ایک دوسرے کے دوست یا بہن بھائی ہیں اور پھر بھی ان کے چہروں پر  مسکراہٹ تھی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ان بچیوں کی گرم جوشی نے میرے اداس دن کو خوشیوں سے بھر دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید