• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم جولائی سے ریٹیلرز پر ٹیکس لگے گا

اسلام آباد(جنگ نیوز)فنانس بل کے ذریعے 9 لاکھ دکانداروں کو فکس ٹیکس میں لانے کی پلا ننگ کر لی گئی، پہلے مر حلے میں اسلا م آبا د اور چاروں صو با ئی حکومتو ں کو اسکیم دی جا ئے گی‘بے نظیر انکم سپور ٹ پروگرام کے اخراجا ت کے لیے بھی نیا طر یقہ بنا یا جا ئے گا۔

 بے نظیر انکم سپور ٹ پروگرام کے اخراجا ت وفاق اور صوبے مل کر برداشت کر یں گے۔

 پاکستان نے آئی ایم ایف حکام سے سب سے طویل اور بڑے نئے قر ض پر و گرام کے ابتدا ئی خدوخا ل پر تبادلہ خیال شروع کردیا ، پا کستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرا ت کی اندورنی کہا نی سامنے آگئی۔

فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر)نے نئے قر ض پروگرا م کے لیےریونیوپروگرام تیا ر کر لیا۔

ذرائع کے مطابق جون میں نئے بجٹ کے ساتھ اہم تر ین ٹیکس اقدامات کی تیا ریاں کی جا رہی ہیں‘ فنانس بل کے ذریعے 9لاکھ دکانداروں کو فکس ٹیکس میں لانے کی پلا ننگ کر لی گئی‘سیلا ب متا ثرہ اضلا ع کی تعمیر وفاق اور صوبے مل کر کریں گے‘ آئندہ بجٹ میں صوبوں سے مل کر رئیل اسٹیٹ اور زراعت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات ہوں گے ۔

اہم خبریں سے مزید