• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی قدیم ترین لِپ اسٹک ایران میں دریافت

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

ایران سے دنیا کی قدیم ترین لِپ اسٹک دریافت ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی ایران میں دریافت ہونے والی پتھر کی ایک چھوٹی سے شیشی نما چیز میں ایک سرخ رنگ کا مواد تھا جو کہ تقریباً  4 ہزار سال پہلے ہونٹوں پر لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لِپ اسٹک کے نمونے کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں 80 فیصد مواد گہرے سرخ رنگ فراہم کرنے والے منرلز جیسے hematite پر مبنی ہے۔

محققین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس مواد کو میک اپ کے علاوہ دیگر کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہوگا لیکن گہرا سرخ رنگ، اس میں تیار ہونے والے اجزا اور ڈِبّی کی ساخت دیکھنے سے لگتا ہے کہ اسے ہونٹوں پر استعمال کیا جاتا ہوگا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید