• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ میں پرائمری اسکول ٹیچر کے قتل کا مقدمہ کرم پور تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مقتول اللّٰہ رکھیو کے بھائی مولا بخش کے مدعیت میں درج کیا گیا ہے، دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے مقدمے میں 5 نامزد سمیت 7 ملزمان شامل ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

پرائمری ٹیچراللّٰہ رکھیو نندوانی کے قتل کا کوئی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ہے، پولیس کے مطابق ٹیچر کے قتل میں ڈاکو صدام نندوانی کا گینگ ملوث ہے، پرائمری اسکول ٹیچر اور نندوانی گروپ کے درمیان دشمنی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ٹیچر کے قتل کے بعد پولیس کا آپریشن جاری ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

دوسری طرف کندھ کوٹ کے کچے میں مغویوں کی بازیابی کےلیے پولیس نے آپریشن کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق آپریشن میں بنگلانی گینگ کا اہم کارندہ شریف بنگلانی مارا گیا جبکہ ایک ڈاکو زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش پولیس کی تحویل میں ہے جبکہ زخمی ڈاکو کو ساتھی لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس کے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے جبکہ متعدد مشتبہ افراد زیرِ حراست ہیں۔

قومی خبریں سے مزید