امریکا کے جنوبی ایشیا کےلیے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے امریکا میں بھارتی دہشت گردی کی تصدیق کردی۔
امریکی ایوان نمائندگی کی امور خارجہ کمیٹی کو دیے گئے بیان میں ڈونلڈ لو نے امریکا کے اندر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی تصدیق کی۔
انہوں نے امریکی کانگریس کمیٹی کو صاف الفاظ میں بتایا کہ امریکا کے اندر امریکی شہری گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں بھارتی حکومت کے اہل کار ملوث تھے۔
ڈونلڈ لو نے مزید کہا کہ یہ امریکا کے لیے انتہائی سنگین معاملہ ہے، جسے امریکا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے ساتھ بھی اٹھایا ہے۔