پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار نبھانے والے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عماد وسیم فیملی اور دوستوں سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور عماد وسیم کے درمیان رابطہ ہوا ہے، جس میں ریٹائرمنٹ کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دوران گفتگو عماد وسیم نے چیف سلیکٹر سے ٹی20 ورلڈ کپ کا پلان پوچھ لیا۔
ذرائع کے مطابق عماد وسیم کو ورلڈکپ تک کی یقین دہانی ملی تو وہ ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔ انہوں نے وہاب ریاض سے گفتگو میں بہتر سینٹرل کنٹریکٹ کی بھی یقین دہانی مانگ لی ہے۔