• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: پتنگ کی ڈور سے نوجوان کی ہلاکت پر مریم نواز کا نوٹس

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔

مریم نواز نے اس واقعے کی تحقیقات اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سے ایک اور قیمتی جان ضائع ہوگئی، فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس دھاتی ڈور بنانےوالوں کے خلاف کارروائی کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کی روک تھام میں ناکامی پر اظہارِ برہمی کیا اور کہا ہے کہ تفریح کے لیے کسی شہری کی جان خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ملوث افراد کو گرفتاری کرنے کےلیے 48 گھنٹوں کا وقت دیتی ہوں۔

قومی خبریں سے مزید