• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا پنجاب میں پتنگ بازی کے سدباب کی مہم چلانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کےلیے مہم چلانے کا حکم دے دیا۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے پتنگ بازی کے حوالے سے تحریری حکم جاری کردیا، جس میں پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کی مہم چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے، پابندی کے باوجود پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے۔

مریم نواز نے چیف سیکریٹری، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید