مدینہ (جنگ نیوز) قومی کرکٹرز کی مدینہ منورہ جاتے وقت نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی ویڈیو نے دل موہ لیے۔ پاکستان سپرلیگ 9 کے ختم ہوتے ہی بیشتر کرکٹرز رمضان کے مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے ہوئے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بس میں سوار کرکٹرز مدینہ کی جانب سفر کے دوران آخری نبیﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے نعتیہ کلام پیش کیا ہے۔ ویڈیو میں کرکٹر افتخار احمد، نسیم شاہ، امام الحق اور بابر اعظم کو نعت پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔